پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اگلے 3 سے 4 ماہ تک جیل میں رہیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب کسی کو سزا ملتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف ملنے کی توقع کی جاتی ہے، لیکن القادر ٹرسٹ کیس ہائی کورٹ جائے گا، جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 3 سے 4 مہینے تک عمران خان جیل میں ہی رہیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہونے والے افراد پر مزید مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دو مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت لوگوں کو رہا کرنے کی نہیں ہے۔
علیمہ خان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ اگر حکومت ان مطالبات کو تسلیم کرتی ہے تو پی ٹی آئی اتوار سے زرمبادلہ نہ بھیجنے کی کال واپس لے لے گی۔
عمرہ ادائیگی کے لیےجانیوالے پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا ،بڑا انکشاف