ٹانک ( اے بی این نیوز ) سیکیورٹی فورسزکاکامیاب آپریشن، فتنتہ الخوارج کاانتہائی مطلوب دہشت گردجہنم واصل ۔ 17اور 18دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈآپریشن کیا , سیکورٹی ذرائع کے مطابق
کامیاب آپریشن کےدوران انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان عرف مولانا طٰحہ سواتی جہنم واصل۔ کامیاب آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 7خوارج کو جہنم واصل کیا۔
خارجی علی رحمان عرف مولانا طٰحہ سواتی فتنتہ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔
علی رحمان عرف مولاناطٰحہ سواتی نے2010 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی۔ ہلاک خارجی علی رحمان عرف مولاناطٰحہ سواتی خوارج کی شوریٰ کااہم سرغنہ تھا۔ علی رحمان عرف مولانا طٰحہ سواتی فتنتہ الخوارج کے اہم سرغنہ قاری امجد عرف مفتی مزاحم کا قریبی ساتھی تھا۔
آپریشن کے دوران ایک خارجی نےگھر میں داخل ہوکر کمرے میں 2بچوں کو یرغمال بنایا ۔ دہشتگرد نے فرار ہونے کے لیے خاتون کا لباس پہن لیاتھا۔ خارجی نے دونوں بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنےکی مذموم کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دونوں بچوں کی بحفاظت بازیابی اور خارجی بھی جہنم واصل کیا۔ اہلِ علاقہ نے بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد۔
یہ بارودی مواد کسی بڑی دہشت گردی کے لیے استعمال کیاجانا تھا۔ اس سے قبل بھی فتنتہ الخوارج کے اہم سرغنہ کامیاب آپریشنز میں مارے جا چکے ہیں۔ آئے روز خارجیوں کی پاکستان کی سر زمین پر ہلاکت خوارج اور افغان طالبان کے مضبوط گٹھ جوڑ کوعیاں کرتی ہے۔
پاکستان نے اس حوالے کئی بار مستند شواہد افغان عبوری حکومت کے حوالے کئے مگر اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ افغان طالبان اورفتنتہ الخوارج کا گٹھ جوڑ عالمی اور خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں :