اہم خبریں

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور حکومت میں بنائے گئے اضلاع کو تسلیم کرلیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور حکومت میں بنائے گئے اضلاع کو تسلیم کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت نے 2022 میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا ۔
بورڈ آف ریونیو نے پانچ اضلاع کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری۔ پنجاب میں گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیاگیا
پنجاب میں وزیر آباد، کوٹ ادو، تونسہ، مری، اور تلہ گنگ بطور اضلاع قرار۔ پنجاب میں گجرات کو شامل کرنے سے ڈویژن کی تعداد 10ہوگئی ۔ پانچ اضلاع میں اضافہ سے تعداد 41 ہوگئی۔
صوبہ پنجاب میں تحصیلوں کی تعداد 151 ہوگئی لاہور صوبہ پنجاب کی سب سے زیادہ 10 تحصلیوں والا ضلع بن گیا ۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں منکی پوکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا،متاثرہ مریض پمزہسپتال میں زیر علاج

متعلقہ خبریں