اہم خبریں

یونان کشتی حادثہ، ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا،30سے زائد پاکستانی لاپتہ ، تمام امیدیں دم توڑ گئیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 35سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یونانی کوسٹ گارڈ نے 72گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن ختم کردیا۔ یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق
خراب موسم اور سخت سردی کے باعث کسی کا بچنا ممکن نہیں۔ 3دن کے ریسکیور آپریشن میں مجموعی طورپرلاشیں نکالی گئیں۔ کشتی حادثے میں 30سے زائد پاکستانی لاپتہ ہیں۔ قبل ازیں خبر آئی تھی کہ یونان کشتی حادثے میں لاپتہ 35پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں،ریسکیوآپریشن جاری، جاں بحق5میں سے 4 پاکستانیوں کی شناخت سفیان، رحمان علی، حاجی احمد اور عابد کے نام سے ہوئی،تعلق سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے ، ایک پاکستانی کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پاکستانی سفیر عامرآفتاب کہتے ہیں جاں بحق افراد کی لاشیں سفارت خانہ اپنے خرچ پر پاکستان روانہ کرے گا،کشتی حادثے میں لاپتا پاکستانیوں میں بڑی تعداد کم عمر بچوں کی ہے،تفصیلات کے مطابق حادثے کی شکار تینوں کشتیاں لیبیا کے علاقے تبروک سے روانہ ہوئیں،پہلی کشتی میں 6 پاکستانیوں سمیت 45 افراد سوار تھے، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا،دوسری کشتی میں 5 پاکستانیوں سمیت 47 افراد سوارتھے ، جو بحفاظت بچا لئے گئے،تیسری کشتی میں 83 افراد سوارتھے، جن میں 76 پاکستانی، 3 بنگلا دیشی، 2 مصری اور 2 سوڈانی شامل تھے،تیسری کشتی کے 39 افراد تاحال لاپتا ، 35 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں کشتی واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر ،عدالت سے انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی کاحکم دینے کی استدعا۔ ادھر وزیراعظم کا شہریوں کو جھانسہ دے کر باہر بھجوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم،یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر اظہار برہمی،گزشتہ ایک سال میں دنیا بھر میں ایسے واقعات میں ملوث پاکستانیوں کی رپورٹ طلب کر لی۔

اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا انسانی سمگلنگ پاکستان کیلئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے، اس کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،سست روی سے لئے گئے اقدامات کی بدولت ایسے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،وزیرِاعظم کی آئی بی ایم ایس نظام کے فوری نفاذ کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں :خدیجہ شاہ نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا،واقعہ چونکا دینے والا قرار

متعلقہ خبریں