اہم خبریں

حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ پٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جب کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے باعث غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 290 روپے فی کلو ہو گئی جس سے ایل پی جی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے فی کلو زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے کیونکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں