اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجلی صارفین کے لئے ونٹر پیکج کے اطلاق کا معاملہ۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ونٹر پیکج کی نیپرا نے منظوری دے دی۔ ونٹر پیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کر سکیں گئے۔
درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد منظوری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ جاری نوٹیفیکشن کے مطابق
گزشتہ سال کے مقابلے اضافی یونٹ استعمال پر قیمت 26 روپے7 پیسے ہوگی۔
گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ ریلف ملے گا۔ گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔
صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ صنعتی صارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔
ونٹر پیکج کی میعاد 3 ماہ ماہ دسمبر سے ماہ فروری تک ہوگی۔ ونٹر پیکج کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو بجھوا دیا گیا۔
مزید پڑھیں :کے پی حکومت یہاں لگی آگ کو بجھائے،اسلام آباد میں جا کرآگ نہ لگائے،فیصل کریم کنڈی