اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کے ذریعے بزدار گینگ نے کرپشن کی۔ عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص جگہ دیتے۔
حکومت نے پی ٹی آئی احتجاج کو مس ہینڈل کیا۔ ڈی چوک احتجاج کا عمران خان دونوں کو نقصان ہوگا۔ پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا کرنے کی حکمت عملی بہت مضبوط ہے۔ اس وقت سیاست نہیں راج نیتی کا کھیل چل رہا ہے۔
عمران خان کی جان جائے گی تو یہ ماتم کریں گے اور فائدہ اٹھائیں گے۔ بانی کو اس طرف لے جارہے ہیں کہ ان کی جان لے لی جائے۔ عمران خان کوسازش کے تحت پاگل قراردینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں :سرکاری حج ن سکیم ، درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن،تاحال 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول