راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے احتجاج کیلئے کارکنوں کو اُکسانے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عمران خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
کیس کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی کا تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دسمبر تک توسیع کی تھی۔
26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی استدعا منظور کرلی۔پراسیکیوشن نے مزید 15 یوم ریمانڈ جسمانی کی استدعا کی، عدالت نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو آئندہ 2 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ریمانڈ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28ستمبر کو احتجاج کی کال دینے پر مقدمہ درج ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر کارکنوں کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے۔ مقدمے کے مطابق مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا پولیس پر پتھراؤ کیا۔
مزید پڑھیں :ا ی اوبی آئی سے پنشن کی ادائیگی اور اضافے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب