اہم خبریں

ریاست مخالف پروپیگنڈے کے سدباب کے لئے ٹاسک فورس تشکیل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ریاست پاکستان کیخلاف مذموم پراپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ،چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس بنا ئی گئی ہے۔

جوائنٹ ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں،حالیہ دنوں میں ریاست پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف گمراہ کن پر اپیگنڈا جاری ہے۔کچھ شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈا کر رہے ہیں،پراپیگنڈے کا مقصد اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئےملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریگی،جوائنٹ ٹاسک فورس10 دنوں میں سفارشات مرتب کرکےحکومت کوپیش کریگی۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں فائرنگ ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گنڈا پور کے رشتہ دار جاں بحق

متعلقہ خبریں