اہم خبریں

اسلام آباد دھرنے کی ناکامی، تحریک انصاف کا سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی کی قیادت نے اسلام آباد دھرنے کی ناکامی کے بعد سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں کو تحریک انصاف کو ان کی جمہوری احتجاج کے حق سے محروم کرنے اور اسلام آباد دھرنے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے براہ راست پرامن احتجاج کرنے والے افراد پر مبینہ فائرنگ سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پرتحریک انصاف ، آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔اس ضمن میں پختونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارت وال نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت تحریک انصاف کو احتجاج کرنے یا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی توتحریک انصاف پختونخواکے پلیٹ فارم سے جلسہ کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ پارٹی کے سیاسی معاملات میں غیر سیاسی اشخاص فیصلہ نہیں کرینگے۔
مزید پڑھیں: شیخوپورہ، خواتین ٹیچرز سے نازیباحرکات اور ویڈیو بنانے کا الزام،اسکول پرنسپل گرفتار

متعلقہ خبریں