اسلام آباد (اے بی این نیوز) سربراہ سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامدرضا بھی پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سےمستعفی ہو گئے۔ فائنل کال میں ناکامی اور فیصل آباد سے کارکنان نہ نکلنے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ
قومی اسمبلی کی نشست سے بھی جلد استعفیٰ دے دوں گا ۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد باقاعدہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دوں گا۔ صاحبزادہ حامد رضا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بھی ہیں۔
حامد رضا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بھی ہیں۔