اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی ہلاکت کی خبروں کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند افراد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین کی ہلاکت کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
مظاہرین کی ہلاکت کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں کوئی آتشیں اسلحہ استعمال نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام