اہم خبریں

لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کرکے لے جایا گیا، بہن مریم ریاض

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کی بانی بشریٰ بی بی کی اہلیہ کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایک نئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پہنچ گئی ہیں۔

مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پی میں نہیں ہوسکتی، اگر وہ خیبرپختونخوا میں ہوتیں اور خیریت سے ہوتیں تو اپنے خاندان سے ضرور رابطہ کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کرکے لے جایا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی بہن کا کہنا ہے کہ دھرنے کی رفتار بنائی گئی، وہ کبھی وہاں سے نہیں جاتی، بشریٰ بی بی نے لائحہ عمل بتا دیا تھا کہ دھرنا ختم کرنے کا حق صرف بانی کو ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنا ختم کرنے کا اختیار نہیں۔ اس سے قبل مریم ریاض وٹو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی ابھی اسلام آباد میں ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں، یہ کہتے ہوئے وہ بہت جذباتی ہوگئیں۔
مزید پڑھیں: رات گئے اسلام آباد پولیس آپریشن، علی امین اور بشریٰ فرار،کارکن بھی بھاگ نکلے

متعلقہ خبریں