اہم خبریں

رات گئے اسلام آباد میں پولیس آپریشن، علی امین اور بشریٰ فرار،کارکن بھی بھاگ نکلے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں سمیت کار میں فرار ہو گئے۔ بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی گاڑیوں میں موجود تھے اور پی ٹی آئی کے مظاہرین کی ایک قلیل تعداد گاڑیوں کے قریب موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں کارروائی شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک کے علاقے سے فرار ہو گئے اور اطلاعات کے مطابق دونوں ایک ہی گاڑی میں ڈی چوک کے علاقے سے فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین کس سمت گئے اس بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم اطلاعات کے مطابق دونوں ایک ہی گاڑی میں جناح ایونیو سے فرار ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس علی امین گنڈا پور کے محافظوں کی گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کی گاڑی کا رخ کے پی ہاؤس کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس کا ایک دستہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کا تعاقب کر رہا ہے۔ قیادت کے بھاگتے ہی کارکنان بھی اپنی گاڑیاں جناح ایونیو اور سیونتھ ایونیو پر چھوڑ رہے ہیں، مظاہرین رہائشی علاقوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں: تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں