ٹانک(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں پولیس چوکی پر حملے میں 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا جس میں نامعلوم مسلح افراد نے گل امام چوکی کو نشانہ بنایا۔
پوسٹ پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ مرغیاں لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں جنہیں ٹانک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاک ڈائون بھی رکاوٹ نہ بن سکا جوڑے کا کنٹینر پرشادی کافوٹو شوٹ،تصاویر منظر عام پر