راولپنڈی(اے بی این نیوز )فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج۔ فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کا اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ ۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے فیض آباد کے مقام پر کی جانے والی پہلی گرفتاریاں ۔
پولیس کے مطابق کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔پشاور سے پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں صوابی کیلئے روانہ۔ قافلے میں بشریٰ بی بی ۔
سابق صدر عارف علوی۔ صنم جاوید سمیت دیگررہنماء بھی شریک۔ قافلے میں بسیں موٹرکاریں اور دوسری چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل۔ کارکن ڈنڈوں ۔ غلیل اورآنسوگیس سے بچاو والے ماسک اور دوسرے سامان سے لیس۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور دیگر مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا
مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی احتجاج کا حصہ، پی ٹی آئی کے قافلے کے ساتھ روانہ