اہم خبریں

باجوڑ، بم دھماکوں میں پولیس اہل کار سمیت 2 افراد جاں بحق

باجوڑ( نیوز ڈیسک ) ہفتہ کو باجوڑ ضلع کی تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے ماموند کے ایس ایچ او ظریف نے بتایا کہ پہلا بم دھماکہ لوئی ماموند تھانے کی حدود میں ایراب کے علاقے میں ہوا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ اس بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا جس کی شناخت بعد میں ملک اصغر کے نام سے ہوئی۔دوسرا بم دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کی حدود میناکھوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ شہید ہو گئے۔پولیس نے بم دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد، راولپنڈی میں میٹروبس سروس مکمل طور پر بند

متعلقہ خبریں