راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال سے قبل راولپنڈی میں دفعہ 144 26 نومبر تک نافذ کر دی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اڈیالہ جیل اور راولپنڈی کے دیگر علاقوں کے قریب ممکنہ بدامنی کے شواہد کا جائزہ لیا گیا۔
ان اطلاعات کی بنیاد پر، ڈی سی نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جو 26 نومبر تک نافذ العمل ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بدامنی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات، جلسوں اور چار سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان جو اس وقت قید ہیں، 24 نومبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں :سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر انتقال کرگئے