اہم خبریں

جو کوئی بھی پاکستان کی سیکورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے، آرمی چیف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر۔ہم سب نے ملکر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہےوہ اپیکس کمیٹی میٹنگسے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔جو کوئی بھی پاکستان کی سیکورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے۔

پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں :علیمہ خان کا بہت بڑا دعویٰ سامنے آگیا،عمران خان کے حوالے سے بریکنگ نیوز دیدی،جانئے کیا

متعلقہ خبریں