اہم خبریں

پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنےکا الزام ،سرکاری اہلکار کو 15 سال کی سزا

پینٹاگون (نیوز ڈیسک )پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے امریکی فوجی افسر کو سزا سنائی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایئر نیشنل گارڈ کے افسر جیک ٹیکسیرا کو پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کا جرم ثابت ہونے پر جاسوسی ایکٹ کے تحت 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس افسر نے روس، یوکرین جنگ اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق سینکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔22 سالہ جیک ٹیکسیرا کو اپریل 2023 میں پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر چھ الزامات عائد کیے گئے تھے۔

پنجاب بھر میں اسکول بند، نجی اداروں کے نصف عملے کو آن لائن شفٹ کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں