اہم خبریں

توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

کیس کی اگلی تاریخ رجسٹرار آفس طے کرے گا۔واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جب کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: بنوں، پولیس اسٹیشن اور چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار زخمی،ملزمان فرار

متعلقہ خبریں