اہم خبریں

رہا کے پی ملازمین کاپشاور پہنچنے پر والہانہ استقبال، اس بار جائیں گے تو حکومت کاتختہ الٹ کر ہی واپس آئیں گے،علی امین

پشاور ( اے بی این نیوز       )اٹک جیل سے رہا کے پی ملازمین کاپشاور پہنچنے پر والہانہ استقبال۔ وزیراعلیٰ نے پھولوں کے ہار پہنائے۔ پتیاں نچھاور کیں۔ ملازمین کیلئے پروموشن۔ ہفتے کی چھٹی۔ 10 ہزار روپے دینے کا اعلان۔ علی امین گنڈار کا کہنا ہے کہ اس بار جائیں گے تو حکومت کاتختہ الٹ کر ہی واپس آئیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے اپنے قول وفعل میں تضاد نہ لائیں۔ دوبارہ الیکشن ہوں تو جےیوآئی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی۔ اٹک جیل سے 2پی ٹی آئی ارکان صوبائی اسمبلی سمیت 86 قیدی رہا کئے گئے۔ رہائی پانے والوں میں ریسکیو ون ون ٹوٹو کے 86۔ پولیس کے25 اور بلدیہ کے 13 ملازمین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :عدالت کا ایک جملہ لکھنے سے کچھ کیسز 18، 18 سال چلتے رہتے ہیں ، چیف جسٹس

متعلقہ خبریں