اسلام آباد(اے بی این نیوز ) عمران خان کل تحریک انصاف کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔ عمران خان نے ملاقات کیلئے 7 ناموں کی منظوری دےدی۔
عمران خان سے بیرسٹر گوہر،عمرایوب،عامر ڈوگر،سینیٹر محسن عزیز ملاقات کرینگے۔
سلمان اکرم راجہ،سلمان صفدر اورشبلی فراز بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں احتجاجی تحریک کی تاریخ پر غور ہوگا۔ سیاسی صورتحال سمیت قانونی کیسز پر گفتگو ہوگی۔ احتجاجی تحریک کی قیادت سے متعلق آپشنز پر غور ہوگا۔
پی ٹی آئی قیادت کل اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی تحریک کا اعلان کرےگی۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی ہدایت، بشریٰ بی بی لاہور پہنچ گئیں، زمان پارک میں قیام کریں گی