اہم خبریں

اسموگ تشویشناک صورتحال،پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب

لاہور(نیوز ڈیسک ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بدھ کو سموگ کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکم دیا کہ سموگ کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس عوامی مسئلے پر تمام اراکین اسمبلی اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

اجلاس میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی ارکان نے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور کے خلاف شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور مختلف تقریبات پر سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔حکومتی رکن حمیدہ وحیدالدین نے شادی کی تقریبات میں خواجہ سراؤں اور رقاصوں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات پر قرارداد پیش کی جسے سپیکر نے کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
محکمہ معدنیات میں کرپشن، اقربا پروری اور غیر قانونی ٹھیکوں سے انفراسٹرکچر کی تباہی پر سپیکر پنجاب اسمبلی بھی برہم ہوگئے۔ ملک احمد خان نے صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی کو ہدایت کی کہ وہ ہر صورت میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں اور اجلاس بدھ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔
مزید پڑھیں: کے پی اسمبلی نے ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹیوں میں ترمیم کی منظوری دیدی

متعلقہ خبریں