اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے کپیسٹی پیمنٹ کی آڑ میں 9 کھرب 79ارب سے زائد عوام کی جیب سے نکلوالئے ۔وزارت توانائی حکام نے قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کردیں۔۔۔
زائد وصولی کرنیوالی آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے وصول کئے۔ان کمپنیوں میں چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب ،ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے ۔
پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے 120 ارب 37 کروڑ روپے،کوئلہ سے چلنے والی 8 آئی پی پیز نے 7 کھرب 18 ارب ،گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 72 ارب 63 کروڑ روپے وصول کیے۔
پن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے اورفرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ وصول کیے۔
مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کروں گا، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق