اہم خبریں

پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ 77 سال مکمل ہونے پر پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے قبضے کی 77 سالہ سالگرہ کے موقع پر انہوں نے بیان دیا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کشمیر کی صورتحال پر خطوط ارسال کیے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کشمیری عوام کی حمایت کا عہد کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے حل کو سلامتی کونسل کے فیصلوں کے مطابق ضروری قرار دیا۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مختلف سفارتی مشنز کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج کے دن کی مناسبت سے پاکستان اور بیرون ملک مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں