اہم خبریں

ہمارے گھر اورتعلیمی ادارے فلسطینیوں کیلئے حاضر ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فلسطین کے طلبا اپنے دوسرے گھر پاکستان آئے ہیں۔ فلسطینی طلبا کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ فلسطینی طلبا مہمان نہیں ہمارے بچے ہیں۔
فلسطینی طلبا کو سہولت دینا کوئی احسان نہیں ہمارا فرض ہے۔ عالمی برادری نے جنگ بندی کیلئے موثر کردار ادا نہیں کیا۔ ہمارے گھر اورتعلیمی ادارے فلسطینیوں کیلئے حاضر ہیں۔ فلسطینی طلبا کو سرکاری اخراجات پر تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے،۔ فلسطین میں شہر اور گاؤں تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں۔ اسرائیل نے یو این قراردادوں،عالمی برادری کی سفارشات کو ردی میں پھینک دیا۔
پاکستان ہر مشکل گھڑی میں غزہ اور لبنان کے ساتھ ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر دنیا خاموش تماشائی ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کاتقرراورپارلیمانی کمیٹی کو چیلنج کرنے کافیصلہ

متعلقہ خبریں