اہم خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغان تجارت سے متعلق قرارداد منظور

پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغان تجارت سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کی منظوری دے دی۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رکن اسمبلی ارباب عثمان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت اہم ہے اور دونوں ممالک کے لیے معاشی فوائد ہیں۔

موجودہ رکاوٹوں کی وجہ سے دونوں ممالک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا سرحد پار تجارت کا اہم راستہ ہے۔ تجارتی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس تجارت کو وسعت دے کر خیبرپختونخوا کو دوسرے ممالک تک باآسانی پہنچایا جا سکتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ اس کاروبار سے صوبے کا وفاق پر انحصار کم ہو گا، حکومت پاکستان افغان حکومت کے ساتھ مل کر تجارت کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں: اکتوبر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان

متعلقہ خبریں