اہم خبریں

جسٹس یحییٰ آفریدی کا حکو متی امیدوار ہو نے کا تا ثر درست نہیں ، وزیردفاع خواجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کرے گی ۔ ن لیگ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا حکو متی امیدوار ہو نے کا تا ثر درست نہیں ۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں ہم چاہیں گے پارلیمنٹ کے پاس جو پاور آئی ہے سب اس پر متفق ہوں۔

ایک بھی سینیٹر یاایم این اے لاپتہ نہیں ہوا۔ اخترمینگل کی بات میں وزن نہیں۔ جولوگ بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے وہ آئینی ترامیم پر ووٹ دینے کیلئے تیار تھے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تین سینیئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں۔ عدلیہ کا ہے ۔

سینیئر موسٹ کے تصور نے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا اگر ٹاپ تین ججوں میں سے کوئی جج منع کر دے تو پھر چوتھے نمبر کے جج پر غور کیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر آئینی ترامیم کا مسودہ بنایا لیکن جب ہم نے اُس سے اتفاق کیا تو وہ بھاگ گئے۔

مزید پڑھیں :آئینی ترمیم کے بعد پاکستان میں انصاف مہنگا ترین ہوگیا،رقم 10 لاکھ روپے مقرر

متعلقہ خبریں