اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی راہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہمارے10سے 11 ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا ہم بائیکاٹ کریں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ
5افراد علامتی طور پر ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجے آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے ،عامر ڈوگر نے شعر پڑھ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کا آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ۔ پی ٹی آئی کا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالے ارکان کیخلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ۔
پی ٹی آئی کا دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کا اعلان۔
مزید پڑھیں : جعلی کرکٹ کلب کی دستاویزات پر امریکہ جانے والا شخص گرفتار