اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل ڈی چوک جانےکا اعلان کردیا

پشاور ( اے بی این نیوز    ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین پور نے کل ڈی چوک جانےکا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کررہی ہے، ہمارے لیڈر سے متعلق صورتحال کلیئیر نہیں ہے۔ صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہماری تیاری زبردست ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیڈر سے ملاقات نہ ہونے پرپارٹی کوتشویش ہے، یہ لوگ ہمیں یہ قدم اٹھانے پرمجبورکررہے ہیں۔علی امین کے یوٹرن پرصحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کتے بھونکتے رہتے ہیں، قافلے چلتے رہتے ہیں،اگرہرکتے کو پتھرمارنا شروع کریں گےتو قافلے نہیں چل سکتے۔

ادھر جبکہ گوہر ایوب نے کہا ہے کہ دو گھنٹے کا سیشن ہوا ہے اس میں کچھ بھی چیز سامنے نہیں آئی ،انہوں نے کہا کہڈی چوک ضرور آئیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ تین تاریخ کے بعد کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔

عمران خان کی صحت کے بارے میں بڑی سنجیدہ تشویش ہے۔ عمران خان بڑے پاپولر لیڈر ہیں۔ ہم نے ایک لیٹر لکھا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دیں۔
پارٹی کا فیصلہ ہے اور احتجاج ہوگا۔ ڈی چوک ضرور آئیں گے۔

مزید پڑھیں :ایس سی او کے دوران اسلام آباد میں کسی جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں،وزارت داخلہ

متعلقہ خبریں