اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غربت ختم کرنے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ ہم نے متعارف کرایا۔ ہم غریبوں کیلئے انقلابی اقدام کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے غریب کسانوں کو ان کے حقوق دیئے۔
بینظیر بھٹو شہید نے کسانوں کو مالکان حقوق دلائے۔ شہید بینظیر بھٹو کے دور میں بھی آئی ایم ایف تھا انہوں نے اس دور میں بھی دلیرانہ فیصلہ کیا۔ پیپلزپارٹی پسماندہ طبقوں کی نمائندہ جماعت ہے۔
غربت ختم کرنے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ ہم نے متعارف کرایا۔
ہم غریبوں کیلئے انقلابی اقدام کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے غریب کسانوں کو ان کے حقوق دیئے۔ خواتین کی مالی مدد کیلئے بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ پیپلزپارٹی ملک میں پسماندہ نمائندوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ بینظیر بھٹو شہید نے کسانوں کو مالکان حقوق دلائے۔
ملک کے ہاری کو فائدہ ہوگا تو ملک اور معیشت کو فائدہ ہوگا۔ شہید بینظیر بھٹو کے دور میں بھی آئی ایم ایف تھا انہوں نے اس دور میں بھی دلیرانہ فیصلہ کیا۔ پیپلزپارٹی پسماندہ طبقوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ شہیدبینظیر بھٹو آئی ایم ایف اور نام نہاد ماہرین کو منع کرکے پسماندہ طبقے کو فائدہ پہنچاتی تھی۔
بینظیر بھٹو کے دور میں بھی آئی ایم ایف تھا اور کہاجاتاتھا نازک موڑ سے گزر رہے ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں نے گندم کی بمپر کراپ کو نقصان پہنچایا۔ بینظیر بھٹو کے دور میں آلو کی بمپر کراپ ہوئی۔
بینظیر بھٹو کے فیصلے پر اسلام آباد میں بیٹھے بابو چیخ اٹھے۔
زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کا ہرطبقہ پریشانی کا سامنا کررہاہے۔ ملک میں مافیاز اور بڑے صنعتکاروں کی طرف سے سازش چل رہی ہے۔
شہید بینظیر بھٹو نے دلیرانہ فیصلہ کیا کہ آلو حکومت خرید ے گی۔ ہمیں کسانوں کی مالی مدد سمیت ہر طرح کی معاونت کرنی ہوگی۔ ہمیں اپنے کسانوں کی مشکل میں موسمی حالت میں مدد کرنا ہوگی۔
ہم ہرسیزن سے پریشان ہوجاتے ہیں ،موسمی تبدیلی کی وجہ سے یہ ایک حقیقت ہے۔
ہماری معیشت کی بنیاد زراعت موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ سندھ حکومت ہاری کارڈ کی صورت میں مشکل وقت میں اپنے کسان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
مزید پڑھیں :طالبہ سےسکیورٹی گارڈ کی زیادتی، طلباء کا احتجاج شدت اختیار کرگیا،10زخمی