اہم خبریں

چیف منسٹر انسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ

لاہور ( اے بی این نیوز     )مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس،چیف منسٹر انسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ۔ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں میں بہتری کیلئے بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہیلتھ سٹاف کیلئے پرفار منس مینجمنٹ فریم ورک تشکیل دینے اور کارکردگی جانچنے کیلئے کے پی آئی بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ میانوالی ، جھنگ، لیہ، اٹک اور جہلم کےہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی منظوری۔ مریم نواز نے کہا کہ
ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی۔ مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی کےلئے خصوصی کارڈ بھی بنائے جائیں گے۔ حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پی کے مطابق انسولین فراہم کرے گی۔
لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں