اہم خبریں

آج بروزجمعرات10 اکتوبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔ میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالا ئی خیبر پختو نحواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: مالم جبہ 23، کالام 04، کاکول ، لوئر دیر 02، سندھ: مٹھی 23، گلگت بلتستان : استور 04،بگروٹ02، کشمیر : مظفر آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:چھور 41،لسبیلہ ،کراچی اور شہید بینظیر آباد میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: تجویز آئی کہ آئینی عدالت کی جگہ آئینی بینچ بنایا جائے،خواجہ آصف

متعلقہ خبریں