اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی نے ایک بار پھر احتجاج کا فیصلہ کر لیا اور اس کے لئے باقعدہ شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ اسلام ااباد کی جانب پھر کال دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے لیکن اسلام آباد میں کئے جانے والے احتجاج کی تاریخ کو تاحلا پوشیدہ رکھا جا رہا ہے۔
عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا۔ 11 اکتوبر ملتان اور ساہیوال میں احتجاج کیا جائیگا۔ 12 گجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج ہوگا۔ 13 اکتوبر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج کیا جائیگا۔
14 اکتوبرکو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج ہو گا۔ اسلام آباد کے احتجاج کی تاریخ خفیہ رکھی جائے گی ۔
مزید پڑھیں :کسی متبادل جوڈیشل سسٹم کی اجازت نہیں دے سکتے،پی ٹی ایم کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،وزیر داخلہ