اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا حکومت کیلئے مسئلہ بن گیا۔بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کو واپس آنے کی ہدایت۔ اراکین پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک ہر صورت واپس آنے کا حکم ۔ اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں۔
ان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن۔ باپ پارٹی کے دنیشن کمار بیرون ملک موجود ہیں جبکہ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کے ایم این اے ریاض فتیانہ اور سینیٹر فیصل سلیم بھی ملک سے باہر ہیں۔
مزید پڑھیں :سدھوموسے والا کے قتل کی پیشگوئی 8 دن پہلے ہی کردی گئی تھی،حیران کن انکشاف