اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کیلئےدرخواست دائر

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی برطرفی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں وزیراعلیٰ سے استدعا کی گئی کہ انہیں غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روکا جائے۔

عزیز الدین کاکاخیل ایڈووکیٹ۔ پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میں ہجوم کے ساتھ مل کر کئی جرائم کرچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیر قانونی اقدامات کررہے ہیں، وزیراعلیٰ اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ عوام کو وفاق کے خلاف اکسانا چاہتے ہیں اور ریاست کو ریاست سے لڑانا چاہتے ہیں۔ گورنر اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وزیراعلیٰ کو برطرف کیا جائے اور درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی۔ کہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کو روکا جائے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی و صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستانی کپتان شان مسعود کی چار سال بعد ٹیسٹ میں سنچری

متعلقہ خبریں