اہم خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں دو روز بعد زندگی معمول پر آگئی

راولپنڈی (نیوزڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو روز بعد زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بھی تین روز بعد بحال کردی گئی۔ فیض آباد انٹر چینج اور ایکسپریس وے سمیت راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والی سڑکیں بھی کھول دی گئیں۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی جی ٹی روڈ، اسلام آباد پشاور ایم ون، اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹروے کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا اور موٹروے کو بھی کھول دیا گیا۔

داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جب کہ حکومت نے اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں غیر ملکی رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر 17 اکتوبر کو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے جڑواں شہروں کے تمام داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا تھا جب کہ موبائل فون سروس بھی بند اور میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی۔ جس کی وجہ سے عام شہریوں اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کہا ں ہیں؟ بڑی خبر، اہم حقائق اور فوٹیجز منظر عام پر

متعلقہ خبریں