اہم خبریں

برج خلیفہ پر پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ،ویمنز ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہونگی

دبئی (نیوز ڈیسک) پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

شائقین میں جوش و خروش بڑھانے اور میچ کی تشہیر کے لیے برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ کی طرح اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ایشین چیمپئن سری لنکا کو باآسانی شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں