اہم خبریں

سابق وزیراعلی ٰ پنجاب پرویز الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔

عدالت نے زارا الٰہی اور بیٹے راسخ الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا بھی حکم دیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
مزید پڑھیں: ملائیشین وزیراعظم کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

متعلقہ خبریں