اہم خبریں

گزشتہ مالی سال کی اقتصادی ترقی کی شرح کے نظرثانی شدہ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال 24-2023 کے لیے نظرثانی شدہ اقتصادی شرح نمو کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق چوتھی سہ ماہی کے حتمی اعداد و شمار کے بعد زراعت اور خدمات کے شعبوں کی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔بیان کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے گزشتہ مالی سال کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمار کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2.52 فیصد تھی جبکہ ہدف 3.5 فیصد رکھا گیا تھا۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں زرعی شعبے کی شرح نمو 6.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل گزشتہ مالی سال کے لیے زرعی شعبے کی شرح نمو 6.25 فیصد کی منظوری دی گئی تھی جبکہ ہدف 3.5 فیصد تھا۔

بیان کے مطابق گزشتہ مالی سال صنعتی شعبے کی شرح نمو -1.15 فیصد تھی جو کہ 3.4 فیصد مقرر کی گئی تھی۔ مالی سال 2023-24 میں خدمات کے شعبے کی ترقی 2.15 فیصد تھی اور ہدف 3.6 فیصد تھا۔اعداد و شمار کے مطابق مخلوط حکومت کے گزشتہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح -0.21 فیصد سے بڑھ کر -0.22 فیصد ہوگئی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں 3700 بند اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں