اہم خبریں

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان ،بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت خارج ، دو اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )توشہ خانہ ٹو کی اڈیالہ جیل میں سماعت۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے درخواستوں پر سماعت کی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چودھری پیش ہوئے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر بت کہا کہ
ملزمان نے بلغاری سیٹ سعودی حکومت سے وصول کیا۔ بلغاری سیٹ میں دو آئٹمز نیکلیس اور ائیر رنگز کا ریکارڈ وزارت خارجہ سے حاصل کیا گیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق دونوں آئٹمز کی قیمت 7 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔
ملزمان نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا۔ ملزمان نے پرائیویٹ فرم سے بلغاری سیٹ کی قیمت صرف 58 لاکھ روپے لگوائی۔ ایف آئی پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت سے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدا کی۔
وکلا صفائی نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استداکی مخالف میں دلائل دئیے۔ دو اکتوبر کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی

مزید پڑھیں : آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس،جسٹس منیب اخترنے 5 رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کر دیا

متعلقہ خبریں