اسلام آباد ( اے بی این نیوز )لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بطور ڈی جی آئی ایس آئی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے،ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی چیف انسٹرکٹر این ڈی یو کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ تعینات رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔
مزید پڑھیں : آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس،جسٹس منیب اخترنے 5 رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کر دیا















