اہم خبریں

چیف جسٹس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ، سول جج شازیہ پروین نوکری سے فارغ، ایک کو جرمانہ ، ایک جج کی تنزلی کا حکم،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوزڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا بڑ ا فیصلہ،تین جوڈیشل افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنادیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر سول جج شازیہ پروین کو نوکری سے فارغ کردیاگیا۔سول جج شہبازحسین کی گریڈ فور میں تنزلی کر دی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج عبداللہ عثمان کو جرمانہ عائد کردیا ۔ رجسٹرار ہائیکورٹ عنبر گل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج شہباز حسین کی گریڈ فور میں تنزلی، شازیہ پروین نوکری سے ہی فارغ جبکہ سیشن جج عبداللہ عثمان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔مذکورہ ججز پر کرپشن سمیت دیگر نوعیت کے الزامات تھے ۔
آرٹیکل 63 اے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس، جسٹس منیب اختر کا بینچ میں شمولیت سے انکار

متعلقہ خبریں