اہم خبریں

ہم اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے،دوبارہ سیدھا اڈیالہ جیل کی طرف جائیں گے،علی امین کا پشاور واپسی کا اعلان

اٹک (اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی مین گنڈاپور کا پشاور واپسی کا اعلان۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برہان انٹرچینج پر موجود ،تاحال پشاور روانہ نہ ہوسکے۔
پی ٹی آئی کارکنان کا واپسی کی بجائے راولپنڈی جانے پر اصرار۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے،ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔
دوبارہ آئین گے اور سیدھا اڈیالہ جیل جائیں گے۔
حکومت ہمیں آئینی حق نہیں دیتی ،آنسو گیس شیلنگ ،فائرنگ کی گئی۔ آپ سب دیکھ لیں فرنٹ پر میری گاڑی کھڑی ہے۔ کارکنان اب آرام سے اپنی واپسی کریں۔
واپسی پر کارکنان کیلئے کھانے کا انتظام ہے۔

مزید پڑھیں :قوم اپنی آزادی کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے، کسی قیمت پر آئین کو پامال نہیں کرنے دینگے،عمران خان

متعلقہ خبریں