اہم خبریں

علی امین گنڈاپور کا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ،دما دم مست قلندر تیار

راولپنڈی (اے بی این نیوز) اصل علی امین گنڈاپور لیٹ ہوگئے، ’فرسٹ کاپی‘ لیاقت باغ احتجاج میں پہنچ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کے لیاقت باغ پر احتجاج کی کال دے رکھی ہے، ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان پولیس سے لڑتے بھڑتے، چھپتے چھپاتے، گرفتار ہوتے لیاقت باغ پہنچ رہے ہیں۔لیکن احتجاج کا اصل مرحلہ تب شروع ہوگا جب علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا سے اپنا قافلہ لے کر شہر میں داخل ہوں گے، کیونکہ انہوں نے ’دما دم مست قلندر‘ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

علی امین گنڈاپور کا قافلہ سست روی کا شکار ہے اور راولپنڈی سے کافی دور ہے، لیکن پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔ ا یسے میں ان کی ’فرسٹ کاپی‘ کارکنان کا جوش بڑھانے میں مصروف ہے۔
تحریک انصاف کے احتجاج میں علی امین گنڈاپور سے ہوبہو مشابہت رکھنے والے ایک کارکن نے بھی شرکت کی ہے، جو ناصرف شکل و صورت اور حلیے بلکہ آواز سے بھی حیران کن حد تک گنڈاپور سے میل کھاتا ہے۔

انہوں نے احتجاج میں ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ہر حال میں لیاقت باغ پہنچنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’مریم ہم آرہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے بتایا کہ ’یہ ظہیر خان سواتی ہیں جن کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔اس نقلی گنڈاپور کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ثنا نامی ایکس صارف نے لکھا، ’کہیں کمپنی کے ہاتھ نہ لگ جائے اور کوئی آڈیو وڈیو نہ ریکارڈ کرا لے اس سے‘۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آ ئی کا لیاقت باغ مین احتجاج جاری،شیلنگ،گرفتاریاں،علی امین گنڈا پور کا قافلہ رواں دواں ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے درمیان سڑکیں بند

متعلقہ خبریں