راولپنڈی (نیوزڈیسک)آئی ایس پی آرکے مطابق بنوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا جوانشہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ ضلع بنوں کے جانی خیل علاقے میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں سپاہی گل شیر وطن پر قربان ہو گیا۔سپاہی گل شیر کی عمر 24 سال اور اس کا تعلق ضلع خیبر سے تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی پر اس کے خاتمہ کے لیے آپریشن جاری ہے۔















