اہم خبریں

ملک کےحالات سدھرنے لگتے ہیں تو فساد شروع ہوجاتا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ملک کے حالات سدھرنے لگتے ہیں تو ان کی شرارتیں شروع ہوجاتی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی قوم کی نمائندگی کی۔ کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کا واضح موقف پوری دنیا نے سنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کیا جس کے بعد باقی ممالک نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کا بائیکاٹ کیا۔ اقوام متحدہ کے باہر تماشائیوں کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جیل میں بیٹھے فتنے کو ملک کا امن پسند نہیں۔ راولپنڈی میں ہنگامہ آرائی کا پروگرام بنایا گیا ہے، رینجرز تعینات ہے اور دفعہ 144 نافذ ہے۔ اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو کارروائی کی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے کی کوئی پرواہ نہیں، کیا وزیراعلیٰ کے پاس فائل ہونی چاہیے یا بندوق؟ لعنتوں کے بھوت باتوں پر یقین نہیں رکھتے، آج بھی راولپنڈی میں یلغار کا پروگرام ہے۔

وہ کہتی رہیں کہ آپ کو پٹرول بم پھینکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سڑکوں اور چوراہوں کو بلاک کرنے کی کوششوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے اور پہلی قسط بھی موصول ہو گئی ہے جس سے معاشی صورتحال مستحکم ہو گی۔
مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنیوالے6 ملزمان گرفتار

متعلقہ خبریں