اہم خبریں

باجوڑ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ،3 اہلکار زخمی

باجوڑ(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) عبدالعزیز نے بتایا کہ دھماکے میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شاہ پور خان اور دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او شاہ پور خان معمول کے گشت پر تھے کہ پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور کے علاقے خزانہ شوگر مل کے قریب کچرے کے ڈھیر میں بارودی مواد پھٹنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا جب بچہ کچرے سے بارودی مواد اٹھا رہا تھا۔اس سے قبل 22 ستمبر کو سوات میں غیر ملکی مسافروں کے قافلے کی حفاظت پر مامور پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ اور پشاور کے لیے ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوگی

متعلقہ خبریں