اہم خبریں

کوئٹہ اور پشاور کے لیے ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوگی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک )محکمہ ریلوے نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی ای او ریلوے کی جانب سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس 11 اکتوبر کو صبح 9 بجے روانہ ہوگی۔

اس حوالے سے ریلوے حکام نے نجی نیوز چینل کو بتایا کہ دوزان پل کی مرمت 10 روز میں مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد اس کا ٹرائل کیا جائے گا۔

ٹرائل مکمل ہونے کے بعد 11 اکتوبر سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق دوزان پل 26 اگست کو تخریب کاری کے واقعے میں تباہ ہوا تھا جس کے باعث ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف کی پاکستان کی معاشی مدد پرچین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی تعریف

متعلقہ خبریں